مزید خبریں

بلوچستان ،کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )بلو چستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان مٹی کا تو دہ گر نے سے ایک کانکن جان بحق ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر قریبی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروںنے پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت لاش کوئلہ کان سے نکال کررورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا۔ جان بحق ہونے کانکن کی شناخت حسن زادہ ولد شاہزادہ سکنہ شانگلہ خیبر پختونخواہ سے ہو ئی ہے۔