سکھر (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع، رمیش لعل ،اویس شاہ ،ضیاء لنجار ،سردار چانڈیو اور دیگر کی ضمانتوں کی تمام درخواستوں پر 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع دے دی، ایم این اے رمیش لعل ،سابق صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔پی پی رہنماؤں کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہے، سابق صوبائی وزیر ضیا لنجار ایم پی اے برادران سردار چانڈیو برہان چانڈیو نے بھی قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔