مزید خبریں

صحبت خان ،پولیس کی کارروائی ،9 ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

صحبت پور(این این آئی ) پولیس تھانہ صحبت پورکے ایس ایچ او مولاداد کنرانی نے جوا اور منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں7 جواریوں سمیت 9ملزمان گرفتارکرلیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی کی نصیرآبادعبدالحئی عامربلوچ،ایس پی صحبت پور عبدالطیف بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ صحبت پور نے ایڈیشنل ایس ایچ او طارق عزیز گاجانی،سب انسپکٹر محمدصلاح گولہ ، ہیڈکانسٹیبل شہزادبلوچ،محمدسلیم عمرانی و دیگر بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دومختلف مقامات پر چھاپا مار منشیات فروش غلام رسول ولد محمدرمضان قوم کٹبار ،جہان علی ولد پنھل خان گولہ کے قبضے سے 600گرام پختہ چرس،کرسٹل شیشہ آئس برآمدکرلیا۔جبکہ قماربازی کے اڈے پر چھاپا مار 7قمارباز منورعلی ولد حضوربخش قوم گولہ،سکندر ولد عبدالعزیزگولہ،محمدنواز ولد محمدعلی گولہ،پہلوان ولد محمدوارث کٹوہر،محمداقبال ولد بھٹا خان جت،عبدالفتاح ولد تگیاخان منگڑہار،راحب علی ولد مولابخش جمالی کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی روک رقم مبلغ 25860روپے نقد،5عدد موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ صحبت پور حاجی مولاداد کنرانی کا کہنا تھا کہ جوا اور منشیات سے ہمارے نوجوان نسل بری صحبت کا شکار ہوجاتے ہیں جوا اور منشیات کے استعمال سے نسلیں تباہ ہوتی ہیں یہی لوگ جو جوا کھیلتے ہیں اور منشیات کا استعمال کرتے ہیں تو پیسے ختم ہونے پر یہ علاقے میں چوریوں کی وارداتیں کرتے ہیں اور شریف لوگوں کے گھروں میں گھس کرچوریاں کرتے ہیں ایسے افرادکسی قسم کے ریاعت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایس ایچ اوصحبت پورنے مزیدکہاکہ اپنے حلقے کو جوا اورمنشیات سے پاک کرکے دم لوں گا۔دریں اثنا صحبت پور پولیس کے اس طرح کے اقدامات کو شہریوں نے سہراتے ہوئے امیدظاہر کی کہ پولیس سماجی برائیوں کیخلاف مزیدکارروائیاں تیزکریگی۔