ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ٹنڈوالہیار کا اجلاس منعقد ہو اجس میں تما م کار کنا ن نے اتفاق رائے سے سٹی ٹنڈوالہیار کے لیے عہدیداروں کا انتخاب کیا اجلاس میں تمام کارکنان نے صلاح ومشورے سے مسلم لیگ ن سٹی ٹنڈوالہیار کے لیے سٹی صدر محمد اسحا ق چوہان ،سینئر نائب صدر رسالدار محمد اسحاق قائم خانی اور جنر ل سیکٹریری محمد ایوب کا انتخاب کیا گیا۔ اس موقعے پر منتخب ہو نے والے عہدیداروں نے یہ عہد کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو ٹنڈوالہیار میں فعال کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بر وئے کار لیکر آئینگے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام عوام کی دہلیز تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کو شش کر یں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب میں ہو نے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح ہو ئی ہے پی ٹی آئی چور در وازے سے اقتدار میں آنے کے لیے کوشش کر رہی ہے ٹنڈوالہیار میں مسلم لیگ ن کے کارکنان ملک کی تر قی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنا کر دار ادا کر یں گے ۔