مزید خبریں

بلدیاتی الیکشن میں پی پی کی کامیابی کے لیے آصفہ زرداری میدان میں آگئی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ زرداری نے حیدرآبادکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 24جولائی کو پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگاکر پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ بلدیاتی امیدواروں کو بھرپور کامیاب کریں۔ حیدرآباد پیپلزپارٹی کا قلعہ بننے جارہا ہے ۔ وہ جامشورو کے قریب کرن شورو گوٹھ میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی ر ہائش گاہ سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاءاور شہریوں سے مختصر خطاب کررہی تھیں۔ آصفہ زرداری جلوس کی شکل میں قاسم آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی لطیف آباد کے مختلف یونٹوں سٹی میں ریلی کی شکل میں گشت کرتی رہیں۔ ان کا جیالوں نے جگہ جگہ استقبال کیا ، جلوس میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے جو پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے پیپلزپارٹی کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔ آصفہ زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جمہوری پارٹی ہے جو غریب عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے۔