مزید خبریں

پی پی حکومت علاقے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ،طلحہٰ عنایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امید وار کونسلر یوسی 4وارڈ3طلحہٰ عنایت نے جسارت کو بتایا کہ ان کے وارڈ3میں پانی کی قلت نہیںہر آنے والے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا ہی جائے گا لیکن اس کے باوجود یہاں پی پی پی کی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ علاقے کے سروے دوران جسارت کو عوام نے بتایاکہ عنایت اللہ اسماعیل امید وار کونسلر یوسی 4وارڈ3طلحہٰ عنایت کے والد ہیں اور انھوں نے ہمیشہ علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے وہ علاقے میں ہر وقت متحرک رہتے اور اسی نسبت سے امید وار کونسلر یوسی 4وارڈ3طلحہٰ عنایت بھی علاقے میں ہمیشہ متحرک رہتے ہیں اورعوام کی خدمت کرتے ہیں۔انھوں نے جسارت کو بتایا کہ جس تیزی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے یہی پتا چلتا ہے بہت جلد پانی کا علاقے میں بحران اُمنڈ آئے گا انھوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں میٹھے پانی کی سپلائی ایک دن کے بعد ہوتی ہے، علاقے میں ہر طرف بڑھتی ہوئی آبادی نے مسائل میں اضافہ کر دیاہے ۔امید وارٹاؤن ناظم سیف الدین نے بتایاکہ بہت بڑے علاقے کی وجہ سے ہر طرف خرابی ہی خرابی کا انبار لگا نظر آتا ہے پانی کا پورے علاقے میں بحران ہے اوراس کی جہ سے بہت سارے بحران جنم لے رہے ہیں۔ہر طرف کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔