مزید خبریں

گڈزٹرانسپورٹرز سے مذاکرات، چمن شاہراہ ٹریفک کے لیے کھل گئی

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اے سی ٹرالر ایسو سی ایشن و گڈز ٹرک ایسو سی ایشن کی جا نب سے جا ری احتجاج ڈپٹی کمشنرز چمن اور قلعہ عبداللہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر کے قومی شاہراہ کوآمدورفت کے لیے کھول دیا ۔یاد رہے گزشتہ روز اے سی ٹرالرز ایسو سی ایشن و گڈز ٹرک ایسو سی ایشن کے صدر عبدالعلی اچکزئی و دیگر کی جا نب سے ضلع قلعہ عبداللہ میں گاڑیوں سے مبینہ بھتا وصولی کے خلاف بدھ کو روزٹرانسپورٹرز کی جا نب سے خوجک ٹاپ پر قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا تھا۔