کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید )صفورہ ٹاؤن بہت بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے اس میں سب سے زیادہ مشکل کام یہی ہے ان علاقوں میںبلدیاتی انتخابی امید وار اصغر گبول چیئرمین صفورہ ٹاؤن یو سی4 ،چیئرمین صفورہ ٹاؤن یو سی5سکندر علی گبول اورامید وار چیئرمین صفورہ ٹاؤن یو سی 3محمد نعمان خان کے لیے مشکل تر ین کام ہے۔تینوں چیئرمینوں نے جسارت سے گفتگو میں کہ صفورہ ٹاؤن کے علاقوں میں 5سے 10برس میں آبادی بہت تیزی سے بڑھتی رہی ہے اور بلڈرز مافیا نے پورے علاقے کے بلدیاتی نظام کو برباد کر دیا ہے۔ایک محدود اندازے کے مطابق اس علاقے میں10 بر س کے دوران آبادی میں 700 سے 800گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھتی رہی ہے ۔یہاں کی آبادی کو بڑھانے میں پی پی کا ہاتھ ہے لیکن سندھ میں حکومت کے باوجود یہاں کے ترقیاتی کام دور تک نظر نہیں آرہا ہے اور اس علاقے کے بے پناہ مسائل کو آج بھی کام کر رہے ہیں اور اگر عوام نے ان کو ووٹوں کی قوت دی تو اس کی مدد سے وہ ایک مرتبہ پھر عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے علاقے میں ہر طرف بلدیاتی مسائل کی بھر مار ہے ۔پانی کی قلت ابلتے گٹر ٹوٹی پھوٹ سڑکیں عوام کے لیے بے پناہ مسائل پیدا کر رہی ہے اورآبادی میں اب بھی اضافہ جاری ہے ۔ٹاؤن کے بیشتر علاقوں میں برسوں سے میٹھا پانی نایاب ہے اور علاقے کے مکینوں نے اپنی بورنگ سے جو پانی حاصل کر رہے ہیں وہ مکمل طور سے کڑوا ہے لیکن یہ پانی پینے کے قابل ہے اور نہ اس سے نہانے ،کپڑے دھونے کا کام لیا جا سکتا ہے اس لیے علاقے کے مکین کرائے کے ٹینکرز سے بھاری رقوم ادا کر کے پانی خریدنے پر مجبور ہیںجس کی وجہ سے ان کو 24گھنٹوں میں 2000روپے کا پانی خریدنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔نئے بلدیاتی انتخاب کی آمد آمد ہے اور اس کے لیے فیصل ٹاؤن سے ناظم کے لیے علاقے سے کی معروف اور عوام کے لیے جانی پہنچانی شخصیت سیف الدین امیدوار ہیں ۔انھوں نے علاقے میں خدمت کا بہت سارہ کام پہلے ہی کر رکھا ہے ۔ جسارت کو سیف الدین بتایا کہ چند دن قبل علاقے میں ہونے بارش کے دوران ریتا پلاٹ میں گھروں کے اندر تک پانی بھرگیا تھا اور سندھ حکومت کا کہیں پتا نہیں تھا۔بارش کے دوران ہی الخدمت کے تحت پانی میں گھیری عوام کو پانی سے دور محفوظ مقام تک لے جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی گئی اور عوام کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں ان کی مدد کی گئی ۔