کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شارع فصیل تھانے کا ایک اور کارنامہ پولیس اہلکار اور اس کے ساتھیوںکو منشیات و جسم فروشی سے روکنے پر فلیٹ کے رہائشیوں پر ہی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر الروف رائل سٹی کے رہائشیوں نے اسی فلیٹ میں رہائش پذیر اچر مہر نامی پولیس اہلکار کو جو کہ اپنے آپ کو ڈی آئی جی کا ڈرائیور کہتا ہے علاقے میں منشیات اور جسم فروشی جیسے گھناؤنے دھندے اور نشے کی حالت میں ہلٹر بازی سے منع کیا گیا تو پولیس اہلکار اچر مہر اور اس کے ساتھیوں سلمان شاہ ، علی اسرار ، صوفیہ شاہ نے اپارٹمنٹ کے رہائشی اقبال عقیل انصاری ودیگر کے خلاف مار پیٹ اور جھگڑے کا جھوٹا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر دیا ، اقبال عقیل انصاری اور دیگر نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے لبادے میں موجود کالی بھیڑوں کی بیخ کنی کے لیے احسن طریقے سے کارروائی کریں اور سادہ لوح افراد کو ان کی شر پسندی سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔