مزید خبریں

تحریک انصاف کے اراکین کوباہر جانے سے روکیں‘سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین پارٹی چھوڑ کر ترکی اور دبئی جا رہے ہیں، ان کو سنبھالیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی پر یس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہجو شخص توشہ خانے کے تحائف بھی کھا جائے وہ دوسروں کو اخلاقیات کا بھاشن نہ دے۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے لوٹے جہازوں میں بھر بھر کر لانے والے کس منہ سے الزامات لگا رہے ہیں۔