مزید خبریں

ڈیمز کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں‘ خورشید شاہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیمز پر کام کی رفتار کو بڑھانا ہوگا تاکہ نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے بلکہ ملک کو تیز ترین ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا جا سکے۔ مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کی پراگرس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم میں 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگا۔ ہمیں ڈیمز پر کام کی رفتار کو بڑھانا ہوگا تاکہ نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے بلکہ ملک کو تیز ترین ترقی کی راہ پر بھی گامزن کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ڈیمز کی جلد از جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے گا اور ڈیمز کی تعمیر میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔