مزید خبریں

پنجاب اسمبلی:ہارس ٹریڈنگ کے خلاف قرارداد منظور

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ اور انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کیخلاف ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال نے قرار دادپیش کی جسے متفقہ طور پرمنظورکر لیا ۔ قرارداد میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژکرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیاکہ وفاق اور صوبے کے وزیرداخلہ آئی بی اور پولیس کے ذریعے دبائو ڈالا جارہا ہے، آصف علی زرداری اپنی دولت سے لوگوں کو لوٹا بنانے کے لیے لاہور میں موجود ہیں۔ قراردادمیںمزید کہاگیا کہ ایوان آصف علی زرداری کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔