مزید خبریں

گبول گوٹھ کو انگریزوں نے ڈملوٹی سے پانی فراہم کیا،سکندر گبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یو سی یو سی 4وارڈ کے امید وار کونسلر سکندر ر علی گبول نے جسارت کو بتایا کہ ان کے علاقے کو لسانی بنیاد پر ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقے میں پانی کی قلت اور بہت ہی پرانا مسئلہ اور ہر دور میں ہی رہتا ہے ۔ اس سلسلے میں بتاتا چلوں کہ جب گبول گوٹھ بنا تھا اس وقت انگریزوں کی حکومت تھی جنھوں یہاں ڈملوٹی سے پانی کی لائن لا کر گوٹھ میں پانی فراہم کرنے کا انتظام کیا تھا لیکن آج برسوں بعد بھی یہاں پانی کی قلت ہے انھوں نے بتایا وہ منتخب ہو نے سے قبل ہی عوام کے ہر مسئلے کو حل کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیںاوریہ کام آج بھی کسی نہ کسی صورت جاری ہے۔