مزید خبریں

عبداللہ شاہ غازی ؒکا عرس، ٹریفک پولیس کا متبادل روٹس کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے باعث ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے ہونے والے 1292 ویں سالانہ عرس مورخہ 20 تا 22 جولائی تک مزار عبداللہ شاہ غازی کے سامنے فلائی اوور کے نیچے والے دونوں روڈز شاہراہ عطار کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اس دوران متبادل روٹس مزار کی جانب آنے والی ٹریفک کو علی بابا چورنگی کی جانب بھیجا جارہا ہے جہاں سے یہ ٹریفک بلاول چورنگی سے ہوتی ہوئی اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکتی ہے۔26اسٹریٹ سے مزار فلائی آنے والی ٹریفک بدستور فلائی اوور پر رواں دواں رہے گی جبکہ فلائی اوور کے نیچے دونوں روڈز بند ہیں۔زحمت و تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں اور دوران سفر کسی بھی قسم کی زحمت و پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر کال کریں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔