مزید خبریں

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوںمیں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارشدگان میں ڈاکو، رہزن اور منشیات فروش شامل ہیں،پولیس نے ملزمان سے اسلحہ ،منشیات برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم ، موٹر سائیکل اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔نیوکراچی صنعتی ایریا سے نہ رکنے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان پر جوابی کارروائی کرکے ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔