کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 22 سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی ایل سی / سی آئی اے محمد طارق نواز نے بتایا ہے کہ اے وی ایل سی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نا صر محمو د نے حسا س اداروں کی مدد سے کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی ہوئی 22 مو ٹر سائیکلیں یوسف گوٹھ سعید آباد بلدیہ ٹا ؤن سے برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔