مزید خبریں

مختلف واقعات میں باپ بیٹے اورنومولود سمیت 7افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں حادثات و واقعات میں باپ بیٹے اور نومولود سمیت 7 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار اور تین ملزمان سمیت 7افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈمپر موت بانٹنے میں مصروف ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ گھگھر پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹرسائیکل سوارتھے۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ڈمپر نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو کچلا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سسی ٹول پلازہ ٹریفک سیکشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا، ڈرائیور کو ڈمپر سمیت پکڑا گیا ہے، جس کے بعد ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ جاں بحق دونوں افراد کی شناخت 60 سالہ رحمت اللہ اور18 سالہ محمد اقبال ولد رحمت اللہ کے ناموں سے ہوئی، حادثے میں جاں بحق افراد باپ بیٹا نکلے ۔ سولجر بازار تھانے کی حدود سولجر بازار نمبر تین پٹرول پمپ کے قریب بلڈنگ کی پانچویں منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او وقار عظیم کے مطابق متوفی کی شناخت 38سالہ اوشان ولد شاہ داد کے نام سے ہوئی ۔گلستان سوسائٹی ملیر ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 32 سال کے قریب ہے۔ ڈاکس کے علاقے کیماڑی پل سمندر کے قریب سے70سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سر د خانے منتقل کر دیاگیا ۔سرجانی ٹائون کے علاقے تیسر ٹاون سیکٹر 33A فاروق اعظم مسجد کے قریب نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 25سالہ جنید ولد حیدر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کے لواحقین قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے پہنچ گئے۔ لیاری چاکیواڑہ نمبر1 پوسٹ آفس کے قریب کچرا کنڈی سے ایک اور نومولود بچے کی نعش ملی۔سہراب گوٹھ تھانے کی حدود عمر مسجد جمالی گوٹھ کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 55سالہ شاہ نواز ولد عا مر سردار زخمی ہوگیا پاک کالونی تھانے کی حدود نورس چورنگی بڑا بورڈ کے قریب گاڑی کی زد میںاکر پیر آباد تھانے میں تعینات پولیس اہلکار 22سالہ عامر رسول ولد غلام رسول زخمی ہوگیا ۔گلبرگ تھانے کی حدود طاہر ولاز نزد لنڈی کو تل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تیز دھا ر آلے کے وار سے 20سالہ عرفان ولد ریاض زخمی ہوگیا ۔