مزید خبریں

کراچی سیاسی و انتظامی دونوں طرح مظلومیت کا شکار ہے،خرم شیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی ومرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم شیرزمان نے کہا کہ ملک کے تجارتی حب کراچی کے مسائل کے مستقل حل کی تلاش کے لیے سندھ حکومت نے کافی وقت ضائع کردیا ہے،کراچی کی آواز اور درد رکھنے والی جماعت صرف تحریک انصاف ہے، کراچی کے شہریوں کے لیے وقت آگیا ،وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوں بلدیاتی نظام شہریوں کے بنیادی مسائل کو حل کرے گا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے 2017ء کی مردم شماری پر سوال اٹھایا آج خاموش ہیں، ایک سازش کے تحت کراچی کی آبادی کو متنازع بنایا گیا، شہر کا حق مارا گیا، شہر قائد کو لوٹنے والے بہت ہیں منصوبہ بندی کرنے والا کوئی نہیں۔عمران خان نے مردم شماری کے لیے 5 ارب اپنے دور اقتدار میں مختص کیے۔خرم شیر زما ن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم الیکشن ملتوی کرانے، اپنے مفادات کیلیے عدالت عظمیٰ گئی مگر مردم شماری پرایم کیو ایم یا کسی جماعت نے کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ منی پاکستان کراچی سیاسی اور انتظامی دونوں طرح سے مظلومیت کا شکار ہے، کراچی کی سیاسی جماعتوں کا بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے ریکارڈ انتہائی برا ہے۔