مزید خبریں

پیپلز پارٹی کے لیے الیکشن میں ڈاکو ٹھپے لگاتے ہیں، مصطفی کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے الیکشن میں ڈاکو ٹھپے لگاتے ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کراچی کے مسائل صرف پی ایس پی ہی حل کرسکتی ہے۔سندھ کے دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی دھواں دھار تقاریر ، دعووں اور الزامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کراچی میں بروز بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کی بہتری پر کسی نے توجہ نہیں دی ہے، مگر ہم کراچی کے مسائل آسانی سے حل کرسکتے ہیں، ہم کراچی کو دوبارہ بنا سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں ریاستی مشینری استعمال کر رہی ہے۔