مزید خبریں

عوام نے موقع دیاتو انکے مسائل دروازے پر حل کریں گے،سلمان ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات میں یوسی 11 جناح ٹائون (لائنز ایریا) سے پاک سر زمین پارٹی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سلمان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام انہیں خدمت کا موقع دیں ان کے مسائل ان کے دروازے پر حل کریں گے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلمان ہاشمی کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کی قیادت میں ہم نے پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا اور دوبارہ بھی اسے بنا سکتے ہیں۔ہم اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں روئیں گے، علاقے میں نلکوں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حل کریں گے،سلمان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے عوام کو لاوارث کردیا گیا ہے، پیپلز پارٹی نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا۔ماضی میں کراچی میں بہتری کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل صرف پاک سرزمین پارٹی ہی حل کرسکتی ہے، عوام 24 جولائی کو ڈولفن کے نشان پر مہر لگائیں۔