مزید خبریں

اساتذہ کے جائز مطالبات فوری منظورکیے جانے کامطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر ابو عامر اعظمی، نائب صدر ڈاکٹر نصراللہ لغاری،شبیر احمد میرانی اورمشرف کریم نے اپنے مشترکہ بیان میںسندھ اسمبلی کے باہر مرد و خواتین اساتذہ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور 2018ء میں بھرتی جے ای ایس ٹی اور ای سی ٹی اساتذہ کو ریگیولرائز اور اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری منظور کیے جائیں۔