مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس‘ متعدد انکوائریز کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب ظاہرشاہ کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی، مرزا عرفان بیگ، ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں متعدد انکوائریز کی منظوری دی گئی، جن کی تفصیلات نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ2022ء پر من وعن عمل کرتے ہوئے شئیر نہیں کی جارہیں کیونکہ نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔