لاہور(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف اور ق لیگ کی اہم مشترکہ بیٹھک،وزیراعلیٰ کے لیے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان کی اکثریت عمران خان اور ان کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑی ہے، عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔