مزید خبریں

سود کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر ٹاسک فورس تشکیل دیدی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ٹاسک فورس کے چیئرمین ہونگے۔ کمیٹی کے مولانا اسد محمود، ریاض حسین پیرزادہ اور قمر زمان کائرہ رکن ہونگے۔ گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور سیکرٹری خزانہ ارکان میں شامل ہیں۔ سیکرٹری اقتصادی امور، سیکرٹری قانون اور مفتی تقی عثمانی رکن ہونگے۔ شیخ اظہر اقبال، مفتی قاسم عطاری، راغب نعیمی بھی ارکان میں شامل ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق ٹاسک فورس ملک میں اسلامی مالیاتی آپریشنز کا جائزہ لے گی۔ ٹاسک فورس وفاقی اور صوبائی قوانین کو شریعت کے اصولوں اور سود کے حوالے سے قانون سازی کا جائزہ لے گی۔