مزید خبریں

بلدیاتی انتخاب میں نوجوان ہی تبدیلی لائیں گے، اقبال سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نوجوان ایک بڑی طاقت اور قوت ہیں۔بلدیاتی اننتخابات میں نوجوانوں کا بڑا اہم کردار ہے۔نوجوان ترازو کو کامیاب بنا کر کراچی کو ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں۔کراچی کے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر سید اقبال سعید نے یوسی کورنگی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کورنگی نمبر ایک جماعت اسلامی کے یوسی کورنگی کے چیئرمین اختر حسین قریشی کے انتخابی دفتر میں نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یوسی کورنگی کے وائس چیئرمین کے امیدوار محمد ہارون،جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر ارشد حسین قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سید اقبال سعید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کراچی کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔پیپلز پارِٹی،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے اس شہر کے لیے کچھ نہیں کیا بس اس شہر کو نوچ کھایا ہے۔کراچی کی تباہی اور بربادی کے یہی ذمے دار ہیں۔ترازو کی کامیابی سے شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔یوسی کورنگی کے وائس چیئرمین کے امیدوار محمد ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کو جماعت اسلامی کے میئر کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمن میئر بننے کے بعد بابائے کراچی نعمت اللہ خان کے کام شروع کریںگے ۔نوجوانوں کو پیپلز پارِِٹی،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سب نے دھوکا دیا،جماعت اسلامی ہی کراچی کے نوجوانوں کے مسائل حل کریگی۔