مزید خبریں

پی ٹی آئی‘ق لیگ نے 10 کروڑ کی پیشکش کی ہے‘الیاس چنیوٹی

لاہور( آن لائن) ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی الیاس چنیوٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے مجھے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے ایک ایم پی اے کے منحرف ہونے کی تصدیق کی تھی۔ن لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے مجھے 10کروڑ روپے کی پیشکش کی، مگر میں نے فوری ٹھکرا دی، پہلے مرحلے میں بھی میرے جاننے والے کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ائرپورٹ پر اترا تب بھی کالز آئیں۔