مزید خبریں

بلدیہ پولیس کی کامیاب کارروائی، 2مین پوری سپلائرز گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ پولیس کی کامیاب کارروائی،2مین پوری سپلائرز گرفتار، 3من سے زائد خام مال و تیار شدہ مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مین پوری سپلائرز علی رضا عباسی اور محمد شکیل قریشی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 13عدد کٹوں میں 3 من 24 کلو خام مال، 1کلو لونگ، 1کلو الائچی، 2 کلو تمباکو اور 1,600 تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی، بلدیہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔