مزید خبریں

انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ مکمل کرلیا

کراچی (سید وزیر علی قادری) انگلش کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلنے سے قبل سیکورٹی وفد انتظامات کے سلسلے میں کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی کے شہروں کا دورہ کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعددورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سلسلے میں رچرڈ اسنوبال، روبرٹ لینچ، جان کار اور رگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی کے اعلی حکام کے علاوہ سیکورٹی اداروں کے سربراہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں ۔