مزید خبریں

اولمپک کونسل آف ایشیا نے 19ویں ایشین گیمز کی تاریخوں کا اعلان کردیا

کویت (جسارت نیوز)اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 19ویں ایشین گیمز کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ، ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر 2023 تک ہینگژو میں ہوں گی۔ گیمز رواں سال 10 سے 25 ستمبر تک چین کے شہر ہینگژو میں شیڈول تھے مگر او سی اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے شرکا کی تعداد اور چین میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث انہیں ملتوی کر دیا تھا۔