مزید خبریں

اٹک نے ناردرن کے زیراہتمام سٹی کرکٹ ٹورنامنت جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اٹک نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ 2 روزہ سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ 10 پوائنٹس حاصل کرنے پر اٹک کو فاتح قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں 3 میچز میں سے ایک اٹک نے جیتا۔ باقی دونوں میچز جڑواں شہروں میں ہونے والی بارشوں کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں 12 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ انہیں3 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔