مزید خبریں

ویسٹ انڈیز بلے بازلینڈل سیمنز کا کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمیکا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کھلاڑی لینڈل سیمنز نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ویسٹ انڈیز پلیئر لینڈل سیمنز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنی اسپورٹس ایجنسی 124 ناٹ آؤٹ پر کیا ہے جبکہ اس باصلاحیت بلے باز نیویسٹ انڈیز کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں 144 میچز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 3 ہزار 763 رنز پر اپنے کیریئر کا اختتام کیاہے۔انہوں نے زیادہ تر وائٹ بال میچز کھیلے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے کارناموں میں سب سے زیادہ مشہور کیریبین ٹیم کے لیے دو سنچریاں اور 16 نصف رہی۔اس سے قبل دنیش رامدین نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے۔