مزید خبریں

بھارت: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 25اموات

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری عداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 15 ہزار 528 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی جس کے بعد بھارت میں اب تک کورونا کیسوں کی تعداد 4 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،تاہم اس کے باوجود یومیہ کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور مثبت کیسوں کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی جارہی ہے ۔