مزید خبریں

برطانیہ: شہری گرمی سے بے حال‘ جھیل میں نہاتے ہوئے 4افراد ڈوب گئے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں تاریخ کے گرم ترین دن کے موقع پر گرمی سے بچنے کے لیے دریاؤں اور جھیلوں میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی سے شہری ہلکان ہوگئے۔ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے، جو ممکنہ طور پر 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کے خدشے کے تحت ملک بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ اس کے علاوہ فرانس، پرتگال اور اسپین کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔