مزید خبریں

سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

لندن(جسارت نیوز)سوئزرلینڈسے تعلق رکھنے والے معروف ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ لگتا ہے انہیں اب مزید ٹینس کی ضرورت نہیں ہے۔40 سالہ راجر فیڈرر گزشتہ سال ومبلڈن سے کوارٹر فائنل میں باہر ہونے کے بعد سے اب تک نہیں کھیلے ہیں۔سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آخری بار ومبلڈن میں گزشتہ سال ایک مسابقتی میچ کھیلا تھا، جب وہ کوارٹر فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز سے سیدھے سیٹوں میں ہار گئے تھے۔راجر فیڈرر کی گزشتہ 18 ماہ میں گھٹنے کی تیسری سرجری ہوئی اور تب سے وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔چونکہ فیڈرر اس سال ومبلڈن کے ایڈیشن سے محروم ہو گئے تھے، اس لیے مزید سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا 20 مرتبہ گرینڈسلم جیتنے والا دوبارہ کبھی مقابلہ کرے گا۔