مزید خبریں

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات 635 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو ا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) ٹرانسپورٹ خدمات کی برا?مدات سے 10 ماہ کے دوران 635 ملین ڈالر زرمبادلہ کما یاگیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران جولائی تا اپریل 22-2021 کے دوران مختلف ممالک کو ٹرانسپورٹ خدمات کی قومی برآصمدات کا حجم 634.760 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔مالی سال 2021 میں جولائی تا اپریل 21-2020 کے دوران برآمدات کی مالیت 471.010 ملین ڈالر رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے زرمبادلہ کا حصول 634.760 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح مالی سال 2021 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2022 کے دوران پہلے دس ماہ میں برآمدات کے حجم میں 163.750 ملین ڈالر یعنی 34.77 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پی بی ایس کے مطابق اس دوران سمندری ٹرانسپورٹ کی برآمدات 51.81 فیصد بڑھوتری سے 66 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 100.27 ملین ڈالر رہی۔