مزید خبریں

او جی ڈی سی ایل کی آمدنی میں9ماہ کے دوران 69فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کی خالص آمدنی میں69فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ا سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 22-2021 کے دوران 9 مہینوں میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی112044ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال 2021میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے عرصہ کے لیے او جی ڈ ی سی ایل کو66346ملین روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2021 کے ابتدائی9 ماہ کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2022کے اسی عرصہ میں کمپنی کی خالص آمدنی میں 45698ملین روپے یعنی68.9 فیصد کا انمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے خالص منافع میں بڑھوتری کے نتیجہ میں فی حصص آمدن بھی 15.43روپے کے مقابلہ میں26.05روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ2022 کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو43161ملین روپے خالص منافع ہوا۔