اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹر اور آئی ٹی خدمات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کی مجموعی قومی پیداوار میں مالی سال 2021-2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 26 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت آئی ٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا مئی (22-2021 ) برآمدات کا حجم 2.381 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2020-21 میں جولائی تا مئی آئی ٹی کی برآمدات سے 1.898 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2022 کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں 0.483 ارب ڈالر یعنی 26 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔