مزید خبریں

یو بی جی بزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی دے گا ،ایس ایم منیر

کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی )کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یو بی جی کی خواتین کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی کامیابیوں میں بزنس ویمن کا اہم کرداررہا ہے اورہمارا گروپ خواتین کو ایف پی سی سی آئی کی تمام ہی کمیٹیوں میں نمائندگی فراہم کرتا رہا ہے اورآئندہ بھی یو بی جی کی قیادت فیڈریشن میں کامیابی کے بعد تمام کمیٹیوں میں خواتین کارکنان کی شمولیت کو یقینی بنائے۔انہوں نے یہ بات وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی)کی سابق نائب صدر اور خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدرشبنم ظفر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایس ایم منیر نے خواتین ونگ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مخالفین کے خلاف زیادہ پرجوش اور متحرک ہونے کا مشورہ دیااورکہا ہے کہ ہمارا گروپ نئی نسل کومواقع دے رہاہے ، تعلیم یافتہ خواتین تجارتی سیاست حصہ لیں ،یو بی جی آئندہ فیڈریشن چیمبر الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی کے مواقع فراہم کرے گا۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ سے منتخب تمام صدور اور انکی ٹیموں نے ایف پی سی سی آئی کے تمام مالی وسائل کو ختم کردیاتھا اور ہمارے آخری صدر نے فیڈریشن کے خزانے میں16کروڑ روپے چھوڑے تھے لیکن فیڈریشن میں موجود گروپ نے فیڈریشن کا مالی بدحالی کے قریب پہنچا دیا ہے ۔