مزید خبریں

نوجوان نسل کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں ،مالوکالوزا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ای کامرس پر مبنی ممتاز ڈائریکٹ سیلنگ کمپنیQNET نوجوانوں کو ہنرمند بنانے والی ورکشاپس کے ذریعے بااختیار بنا کر ‘ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے’ منا رہی ہے جو کاروباری مہارت پر مرکوز ہیں۔ ورلڈ یوتھ اسکِلز ڈے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے QNET کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مالو کالوزا نے کہا کہ آج وہ دن ہے جس میں ہم اپنی موجودہ نوجوان نسل کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ مستحکم، خوش کن اور پرامن مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔ گزشتہ نسلوں کے مقابلے میں نئی صدی کے نوجوان زندگی بھر ایک مستحکم ملازمت کی توقع نہیں کرتے ہیں۔ وہ اس چیز کی تلاش کرتے ہیں جو قابل قدر محسوس ہوتی ہے۔