مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 14ارب روپے کے سودے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 14ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 13,206 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 500 کے ہوئے جن کی مالیت 3.208 ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 3.168 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.455 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.081 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت1.135 ارب رو پے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت846.080 ملین رو پے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 292.774ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 292.454 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 229.535 ملین رو پے رہی۔