سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر کے تھانہ آباد کی حدود آرائیں لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، 2 فرار، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ڈاکو کی شناخت ڈھولن عرف ڈھولو کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ڈاکو کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ گرفتار زخمی ڈاکو کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے بھی حاصل کی جارہی ہیں۔