مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار کی سیاسی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالہیار کی سیاسی صورتحال میں تیز ی سے تبدیلی شروع آزاد راجونی اتحادٹنڈوالہیار کو انتخابات سے قبل ہی بڑا جھٹکا سند ھ ہائی کورٹ حید رآباد کی ڈبل بینچ نے سابقہ تعلقہ ناظم اور آل پاکستان کھوکھر اتحاد کے سر براہ سر دار حاجی خیر محمد کھوکھر کے بیٹے ذوالقرنین کھوکھر کا فارم رد کر دیا مد مقابل امید وار بلا مقابلہ کامیاب سند ھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپر یم کورٹ میں چلینج کر نے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار میں بلد یا تی انتخابات کے دوسرے مر حلے میں 24جولائی کو ہو نے والے انتخابات میں یو سی کھوکھر سے سابقہ تعلقہ ناظم اور آل پاکستان کھوکھر اتحاد کے سر براہ جبکہ آزاد راجونی اتحاد کے سربراہ سردار حاجی خیر محمد کھوکھر کے فر زند ذوالقرنین کھوکھر نے آزاد راجونی اتحاد کے پینل سے ضلعی ممبر کے لیے اپنانامزدگی فارم جمع کر وایا تھا جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی کونسلر کے امیدوار جی ایم پتافی نے اپنا فارم جمع کر وایا تھا پی پی پی امید وار کی جانب سے آرو کے پاس اعتراجات داخل کر وایا کہ مد مقابل امید وار نے اپنے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے جس پر آرو نے ان کا فارم رد کر دیا تھا جس کے بعد کھوکھر بررادرز نے فارم کی بحالی کے لیے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست جمع کر وائی جس پر معزز جسٹس نے وکلا کے دائل سننے کے بعدذوالقرنین کھوکھر کے فارم بحال کر دیے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جس کے بعد جی ایم پتافی نے مذکورہ فیصلے کو سند ھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جہاں پر گزشتہ روز سند ھ ہائی کورٹ حید رآباد بینچ کی ڈبل بینچ نے اپنا فیصلہ سنتے ہو ئے ذوالقر نین کھوکھر کے فارم ایک بار پھر رد کر دیے یوں مد مقابل امید وار پی پی پی جی ایم پتافی بلامقابلہ کامیاب ہو نے کی خوشی منارہے ہیں جبکہ دوسر ی جانب آزاد راجونی اتحاد کے امید وار یو نین کو نسل کھوکھر کے ضلعی ممبر ذوالقرنین کھوکھر نے سند ہا ئی کے فیصلے کو سپر یم کورٹ میں چلینج کر نے کا اعلان کر دیا ۔