مزید خبریں

حیدرآباد میںبروقت اقدام سے کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہیں ہے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹرپاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ ، بلدیہ اور واسا کے عملے نے بھرپور اور مؤثر حکمت عملی کے تحت شہر اور اس کے گردونواح سے بارش کے پانی کی نکاسی کی جس سے شہری بڑی مشکل اورپریشانی سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآبادمیں ایک ہفتے سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد پانی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں جمع نہیں ہوا جس کی وجہ اس مرتبہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور بروقت بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کیے گئے جس سے شہر ی پریشانی سے محفوظ رہے۔ جبکہ اس سے قبل تھوڑی سی بارش سے شہر کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والا پانی کئی کئی روز تک نہیں نکالا جاتا تھا جس کی وجہ سے شہری زندگی مفلوج ہوجاتی تھی لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا جس پر ضلعی انتظامیہ داد کی مستحق ہے۔ حیدرآباد ، لطیف آباد اور قاسم آباد میں اس وقت بارش کا پانی نکالا جاچکا ہے اور مزید بارش کی صورت میں بھی پانی کی بروقت نکاسی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔