ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)اس دفعہ خسرے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے خسروں بزرگوں معذروں اور خواتین کے ساتھ پولنگ اسٹاف عزت سے پیش آئے انہیں کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ہونا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ڈیوٹی ٹریننگ کے دوران اساتذہ کو بتایا گیا ہے کہ سندھ میں پہلی دفعہ خسرے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جو خسرہ اپنے نام کو خواتین کی فہرست میں درج کرنا چاہے یا جو مرد کی دونوں کی مرضی ہو گی پولنگ اسٹاف کو ان کی رائے کا احترام کرنا ہے اور یہ بھی سختی سے ہدایت کی گئی کہ کوئی بھی ایسا رویہ ان کے ساتھ نہیں اپنایا جائے جو ان کی دل آزاری کا سبب بنے ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے اسی طرح سے بزرگ خواتین مرد اور معذور افراد کو پہلے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ پریشانی سے بچ سکیں ۔الیکشن کمیشن کے خسروں کے ووٹ ڈالنے کے فیصلے کے بعد اب الیکشن لڑنے والے اُمیدوراوں کو ان کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کے پاس بھی جا نا ہو گا اس طرح الیکشن میں کھڑے اُمیدوار ایک نئی آزمائش سے دوچار ہوںگے اور بعض حلقوں میں خسروں کے ووٹ اہم کردار کر سکتے ہیں کامیابی کے لیے۔