مزید خبریں

ہنگورجہ:ملزمان گرفتار نہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) گائوں بچل شاہ کے مکینوں کا پولیس کے خلاف احتجاج ۔پولیس نے جان بوجھ کر ملزمان کوگرفتار نہیں کررہی ۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ کے قریبی گائوں بچل شاہ کے مکینوں گلشیر سولنگی ،عارف علی کی قیادت میں پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور کچھ دن قبل ملزمان نے ہم سے نقدرقم اور موبائل چھینے تھے جس کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس اب تک ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی،ملزمان کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے اورعلاقے میں وہ سرعام گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ایس ایچ او کی تعیناتی کی وجہ سے بدامنی بھی عروج پر ہے۔ انہوں آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگورجہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی اور ملزمان کوگرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔