مزید خبریں

جیکب آباد ،کتوں نے دو معصوم بچوں کو کاٹ لیا

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں خونخوا کتوں نے دو معصوم بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں نجم الدین کھوسو میں خونخوارکتوں نے مرتضی کھوسو کی چار سالہ معصوم بیٹی آصفہ پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ہے کتوں نے بچی کے کا ن بھی کاٹ دیا اور سر کو بھی زخمی کیا جس کے باعث بچے لہولہان ہو گئے۔ سگ گزیدہ بچی کو تعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاںبچی کو ویکسین نہ ملی، ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی یلغار کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ، آوارہ کتوں نے اب تک درجنوں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کیخلاف کتا مار مہم شروع کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔