مزید خبریں

شہدادپور :حضرت عثمان غنی ؓکے یوم شہادت پر سنی رابطہ کونسل کی ریلی

شہدادپور (نمائندہ جسارت)خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر سنی رابطہ کونسل کی جانب سے مفتی فاروق،مفتی عبدالعزیز، ممتاز علی ودیگر کی قیادت میں علی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں نے بڑی تعداد میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھائے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی فاروق اور مفتی عبدالعزیز نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ؐنے حضرت عثمان غنی کو زوالنورین کا لقب دیا۔آپ نے فرمایا کہ جنت میں حضرت عثمان غنی میرے ساتھی ہوں گے،اتنے بڑے رتبہ والے شخص کی شہادت کے موقع میں عام تعطیل کا اعلان اور یہ دن حکومتی سطح پر منایا جائے۔انہوںنے کہا کہ تمام خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کی جائے۔