مزید خبریں

ٹنڈوآدم ،وارڈ نمبر6 کے نااہل کونسلر کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت)منتخب بلدیاتی امیدوار وارڈ نمبر 6 کے نااہل کونسلر انورعباسی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج انتخابات سے قبل دبنگ دعوے محض دعوے ہی نکلے برسات سے ہونے والے مسائل حل کروانے کے بجائے کونسلر کے غائب ہونے پر مظاہرین کا اظہار تشویش۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے سعید کالونی اور مہندی کالونی کے رہائشیوں نے وارڈ نمبر6کے نو منتخب کونسلر حاجی انور عباسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے سبب ہمیں شدید مشکلات اٹھانا پڑ رہی ہے گلیوں میں پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے کیچڑ اور تعفن پھیل رہا ہے سانس لینا محال ہوگیا ہے ایک ہفتے سے جاری بارش کا پانی جسے نکالنے کے لیے بلدیہ کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا ہم نے منتخب کونسلر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ہمیں کہیں نہیں مل۔ا انہوں نے کہا کہ نومنتخب کونسلر نے انتخابات سے قبل دبنگ دعوے کیے تھے تاہم اس مشکل وقت میں منتخب کونسلر کا منظر سے غائب ہونا باعث تشویش ہے ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ایک نا اہل شخص انورعباسی کو ووٹ دیے جو ہمارے لیے باعث شرم ہے ۔انہوں نے ڈی سی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کرے۔