مزید خبریں

جیکب آباد ،ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل،ملزمان فرار

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آبادمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود شہید اللہ بخش پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ضعیف العمر میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے، حدود کی پولیس کے مطابق تحصیل ٹھل کے گاؤں سوڈو بنگلانی کے رہائشی صعیف العمرخادم حسین بنگلانی اور اس کی بیوی صدوری جیکب آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے آرہے تھے کہ شہید اللہ بخش پارک کے قریب ویگن سے اترتے ہی موٹر سائیکل پر سوارمسلح افراد نے فائرنگ کرکے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کے تنازع پر پیش آیا ہے ۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مقتولین کے ورثا نے بتایا ہے کہ 10 ماہ قبل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود میں حمید بنگلانی ایک واقعہ میں فوت ہوا تھا جس کے قتل کا مقدمہ مقتول خادم حسین سمیت دیگر پر درج کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہم گاؤں سے نقل مکانی کرکے چلے گئے تھے اور مقتول خادم حسین اس مقدمے میں جیل میں تھا جو ایک ہفتہ قبل ضمانت پر آزاد ہوکر آیا تھا اور آج عدالت میں پیشی کے لیے جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔