مزید خبریں

انتخابات کے نتائج سے ہم نے بڑا فائدہ اٹھایا‘مریم نواز

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے ہم نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ان میں سے بہت سے حلقوں میں پی ایم ایل این کے پاس 2018 میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری الحمدللہ ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں پی ایم ایل این نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری۔حقیقت میں ہم نے پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں۔